وزیراعظم نریندر مودی نے ہزار ،پانچ سو روپے کے نوٹوں کو منسوخ کرنے کے ان
کے فیصلے کی اپوزیشن کی طرف سے مخالفت کو نشانہ بناتے ہوئے آج کہا کہ وہ
کالے دھن اور بدعنوانی کے خلاف برسرپیکار ہیں اور انتہائی شدومد سےاس محاذ
پر ڈٹے رہیں گےنیز اترپردیش میں بی جے پی کی حکومت اس ملک میں ترقی کے ایک
نئے عہد کا آغاز کرے
گی۔وزیراعظم نے یہ کہتے ہوئے کہ ان کا کہنا ہےکہ مودی کو ہٹاؤ، میں کہتا
ہوں کالے دھن کو ہٹاؤ، وہ کہتے ہیں مودی کو ہٹاؤ، میرا کہنا ہے کہ
بدعنوانی کو ہٹاؤ، اب آپ فیصلہ کریں کہ کسے ہٹایا جائے۔ لوگوں سے اپیل کہ وہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو بڑے پیمانے پر
کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ ریاست میں ترقی کا پھر سے آغاز ہو۔